کیا ٹرمپ کا رویہ امریکہ کے مخالفوں کے مفاد میں ہے ؟
وقت گزرتا جارہا ہے اور صدر ٹرمپ اپنی سوچ کو اسی انداز سے بڑھانے میں لگے ہیں۔ تجارتی دائرے میں جو زلزلہ پیدا کیا گیا وہ خاموش کرنے کی کوشش بھی نظر نہیں آرہی۔ اس کے ساتھ امریکہ کے اندر جو فضا بن رہی ہے وہ بذات خود چنتا کا موضوع ہے۔کم از کم امریکی شہریوں کے لئے تو ہے ہی!خارجہ محکمے سے وابستہ بہت سے لوگوں کو نوکریوں سے بے دخل کر دیا گیا ہے ۔ہو سکتا ہےکہ ٹرمپ انتظامیہ اس کے لئے ٹھوس وجہ رکھتی ہو، لیکن اس کا اثر تو قابو سے باہر ہوگا ہی!تجارتی ڈیوٹی کو لیکر جو اعلانات ہوئے ہیں ان کا اثر بھی بہت تعمیری نظر نہیں آرہا۔
ہو سکتا ہے کہ وقت کچھ نیا ظاہر کرے، لیکن ابھی تو تاریک ماحول بن رہا ہے۔ اس کے باوجود ٹرمپ اپنی جگہ پر قائم ہیں۔ بدیشوں سے بھی وہ مخالفت نہیں ہو رہی جو امید کی جاتی تھی۔کیا اس کی وجہ یہ تو نہیں کہ امریکہ مخالفوں کے لئے ٹرمپ کا رویہ سب سے بڑا فائدہ دینے کا اشارہ کر رہا ہے!عالمی سطح پر امریکہ کے بغیر رشتوں کو وجود دینے کی کوشش ہے۔ یہ بھلے ہی مجبوری میں ہو، اس کا اثر لمبا ہونا ظاہر ہے ۔ایک دفعہ دنیا کے ملکوں کو امریکہ کے بغیر سلسلہ چلانے کا راستہ مل جائے گا، پھر وہ جلد واپس آنے کی کوشش نہیں کریں گے ۔ان کو واپس لانے کے لئے امریکہ کو بڑی قیمت ادا کرنی پر سکتی ہے۔کیا یہ چین اور دوسرے ملکوں کے لئے موقع بن کر ابھر رہا ہے ؟عالمی سفارتی دائرے میں اس پہلو پر چرچہ ہونی لازمی ہے ! نوین